جعفریہ پریس فیصل آباد ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا ،اپنے بیان میں مرکزی آرگنائزر نے کہا کہ ماہ ربیع الاول وہ ماہ مکرم ہے جس میں کائنات کی عظیم ہستیوں جناب رسول صادق ﷺ اور جناب امام صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے ، ولادت پرنور جناب رسول خاتم ﷺ جذبہء وحد ت و اخوت اسلامی کے تحت بحکم قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول منائیں گے ، اس سلسلہ میں ملک بھر میں تمام یونٹس میں “فکر صادقین علیھم السلام” پہ ورکشاپس ، سمینارز ، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ طالبات “فکر صادقین علیھم السلام” مضامین ، کالم ، شاعری ، ڈرائنگ ، پینٹنگ کے مقابلے رکھیں گی اور یونیورسٹیز ، کالجز ، سکولز میں ہفتہ وحدت پرجوش انداز میں منائیں گی، سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے “فکر صادقین علیھم السلام” کے ذریعے طالبات کی فکرسازی کرے گی اور انکو ملت تشیع اور وطن عزیز کے لئے کاآمد بنائے گی۔انشاء اللہ
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات