جعفریہ پریس – جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں عظیم الشان سیمینار بعنوان نظریہ قیادت و کردار ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی منعقد ہوا جس میں مرکزی صدر JSO Pak وفا عباس، مرکزی سینئر نائب صدر حسین عباس چغتائی، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ محمد علی جروار، بانی و مرکزی صدر JSO Pak سیّد افتخار حسین نقوی، منیر رضا بھٹو، دوست علی ونگانی، امجد علی بھمبھرو، سابق مرکزی نائب صدر علی عظمت بلوچ، ایاز سیال، سابق صوبائی صدر فرحان پتافی، محرم سانگی، صفدر حسینی، صابر جمالی، ڈویژنل صدور، جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اور اپنے خطاب میں نظریہ قیادت پر روشنی ڈالی، ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی خدمات کو سراہا اور ان دیے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہونے کے لیے جوانوں کو ہدایات دیں۔ اسد کاظمی سابق مرکزی صدر، منظور ساجدی ایڈووکیٹ، عباس عسکری و دیگر نے ٹیلیفونک خطاب میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات