جعفریہ پریس – جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلسِ نظارت کا اجلاس جامعہ المنتظر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سیّد ساجد علی نقوی نے فرمایا کے JSO کے جوانوں کو تعلیمی میدان میں نمایاں نظر آنا چاہیے۔ مرکزی مجلسِ نظارت کے اجلاس میں JSO Pak کے مرکزی صدر وفا عباس نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے نظارت کے اراکین نے سراہا اور مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ مرکزی مجلسِ نظارت کے اجلاس میں مرکزی مجلسِ عمومی منعقدہ فیصل آباد کی منظور شدہ دستوری ترامیم کا جائزہ لیا گیا اور ماسوائے 1 سال تنظیمی دورانیہ کے باقی تمام ترامیم کثرت رائے سے منظور ہوئیں۔ 1 سالہ تنظیمی مدت کی منظوری نہ ہو سکی اور تنظیمی مدت 2 سال ہی برقرار رکھی گئی۔ 2 سالہ پروگرام کی منظوری بعض ترامیم کے بعد دی گئی۔ دورۂ زیارات و مقاماتِ مقدسہ کی منظوری دی گئی اور بیرونِ ملک تنظیم سازی کی بھی منظوری دی گئی۔ JSO کی بہتری، فعالیت اور مضبوطی کے لیے تمام اراکینِ نظارت نے اپنی اپنی آراء پیش کیں اور تعلیمی اداروں میں JSO کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مزید اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ مرکزی مجلسِ نظارت کے اجلاس میں گلگت بلتستان سے لے کر بشمول ٓزاد کشمیر کراچی تک کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ گلگت سے علامہ شیخ مرزا علی، آزاد کشمیر سے علامہ صادق نقوی کے علاوہ مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ سیّد محمد تقی نقوی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ مظہر عباس علوی، علامہ احسان علی اتحادی، پروفیسر خادم لغاری، برادر حسین عباس جعفری، برادر دوست علی ونگانی، سیّد افتخار نقوی، برادر منور عباس ساجدی، برادر حسنین جاوید اور مرکزی صدر وفا عباس نے شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے امامِ زمانہ ؑ کے ساتھ ہوا۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات