• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

جعفریہ یوتھ تعمیر کردار کے ذریعہ نوجوانوں میں تبدیلی لائے گی۔عباس عسکری

جعفریہ پریس- جعفریہ یوتھ سندھ کی صوبائی مجلس عاملہ کا دو سرا ا ہم اجلاس 20 مئی 2014 ، بروز منگل کو امام بارگاہ سجادیہ سکرنڈ نواب شاہ میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔ جسمیں مہمان خصوصی شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ باقر نجفی، علامہ ناظر عباس تقوی ، مرکزی ناظم اعلیٰ جعفریہ یوتھ بر ادر اظہار بخاری ہوں گے۔اس بات کا اعلان جعفریہ یوتھ صوبہ سندھ کے ناظم برادر عباس عسکری نے اپنے ایک پریس بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جعفریہ یوتھ نوجوانوں کا ایسا پلیٹ فورم ہے جو علماء حق کہ زیر سایہ نوجوانوں کی دینی ،اخلاقی ، معاشرتی تربیت کر کے انہیں معاشرہ کا ایک قابل فرد بنا رہا ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس پلیٹ فورم میں شمولیت اختیار کر کے معاشرہ کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اجلاس عاملہ کے حوالہ سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تمام ضلعی ناظمین اور ان کے معاوین کو دعوت نامہ جاری کر دیے گئے ہیں اجلاس میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی عہدیداران، جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم، صوبائی ناظم اور ضلعی و تحصیل ناظمین شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں صوبائی وضلعی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ ممبر سازی مہم ، تربیتی پروگرامات و ورکشاپ ، تنظیمی دورہ جات، مستقبل کے پروگرامات سمیت اہم تنظیمی ملی و قومی امور سے متعلق فیصلہ جات کیے جایں گے۔