جعفریہ پریس – جعفریہ یوتھ سندھ کے دو رکنی وفد برادر صفدر حسینی اور برادر فرحان پتافی نے حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص ، عمرکوٹ، مٹیاری اور نوابشاہ کا تنظیمی دورہ کیا ۔ رپورٹ کے مطابق اس دورے میں تنظیمی برادران سے ملاقاتیں اور فعالیت کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو ہوئی جس میں برادر صفدر حسینی نے ملکی تازہترین صورتحال اور قومی قیادت کے تازہ ترین اقدامات اور موقف سے برادران کو آگاہ کیا اور ساتھ ساتھ پنجاب اور کشمیر میں جاری سیلابی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے اس قومی حادثے میں ان کی مدد کیلئے ہدایات دی ۔
برادی صفدر حسینی نے مزید کہا کہ ایام عزا قریب ہیں جس کیلئے آمادہ وتیار ہونی کی ضرورت ہے لہذا تمام برادران قومی پلیٹ فارم سے ارتباط کو تقویت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کا ساتھ دے کر ملک بھر میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کو برپا کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر جعفریہ یوتھ کے وفد نے شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر جناب سید کاظم شاہ ، شیعہ علماء کونسل نوابشاہ کے سیکریٹری جنرل جناب محمد حسن چانڈیو ، اور شیعہ علماء کونسل نوابشاہ سٹی کے صدر مولانا مھمد عالم مری ، شیعہ علماء کونسل میرپور خاص کے رہنما عالم گورچانی، شیعہ علماء کونسل حیدر آباد کے رہنما جناب معظم شاہ اور جعفریہ یوتھ کے برادران ممتاز سیال ،مشتاق چانڈیو ، آفتاب بلوچ خان محمد زرداری ، نواز سموں ،زہیر جسکانی ، تعریف بنگلانی ، باقر نقوی ، ظہور نقوی ، حسین لغاری ، سائیں امداد علی ، علی محمد ، گلزار سریوال اور دیگر دوستوں سے تفصیلی گفتگو کی