جعفریہ پریس – جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل میں جہاں ذکر مصطفی کا بیاں ہونا ضروری ہے اسی طرح فکرِ مصطفی ؐ کا بیاں بھی لازم ہے۔ اگر ہم ذکر سے فکر کے سفر کی طرف گامزن ہوجائیں تو نظامِ مصطفی ؐ نفاذ کی جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و اکابرین اور پیروکار وحدت و اخوت قائم کرتے ہوئے مشترکہ طور پر حصہ لے سکتے ہیں۔ مناقب مصطفی ؐ و فصائل مصطفی ؐ اپنے مقام پر مسلّم و محترم ہیں لیکن محافل میلاد کی حقیقی روح نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے۔ سید اظہار بخاری نے ان خیالات کا اظہار ساہیوال میں شیعہ علماء کونسل ‘ جعفریہ یوتھ اور انجمن سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے زیر اہتمام میلاد النبی ؐ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی نے مزید کہا کہ پاکستان میں حقیقی عاشقان مصطفی ؐ کو عشقِ مصطفی ؐ کی سزا دینے کے لیے دہشت گردی کانشانہ بنایا جارہا ہے جس کے تحت عاشقان مصطفی ؐ کی سرگرمیوں کے مراکز سمجھی جانے والی مساجد‘ امام بارگاہوں ‘ مزارات ‘ مدارس اورمقدس مقامات کو خود کش حملوں اور بمباری کی نظر کیا جارہا ہے تاکہ عاشقانِ مصطفی ؐ کے درمیان صدیوں سے موجود وحدت و بھائی چارہ ختم ہوجائے اور مخصوص طرز کے جارح اور متشدد نظریات کا مسلط کیا جاسکے۔ لیکن اگر عاشقانِ مصطفی ؐ نے اپنے اندر اتحاد و اخوت کو قائم رکھنے کی ذمہ داری ادا کرنا ترک نہ کی تو بالاخر جنونیوں اور فرقہ پرستوں کو شکست فاش نصیب ہوگی اور عشقِ مصطفی ؐ کو فتح ونصرف حاصل ہوگی۔
میلاد النبی کانفرنس سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک ‘جماعت اہلسنت کے رہنماء مولانا محمد نعیم صابر فریدی ‘ مرکزی شیعہ خطیب علامہ محمد حسن معصومی ‘ معروف اہل سنت عالم دین مولانا خالد حسین خالد ‘ ممبر ڈویژنل اتحاد بین المسلمین کمیٹی شیخ اعجاز احمد رضا‘ شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں خالد محمود بٹ ‘ غلام حسین بلوچ ‘علی رضا بٹ ‘ سید مہدی رضا ہمدانی‘ سید ساجد حسین نقوی‘ سجادہ نشین دربار عالیہ پیر محمد یوسف شاہ پیر سید آفتاب منشاء یوسف شاہ جیلانی اور ڈاکٹر فضل احمد فریدی سمیت متعدد مقررین نے خطاب کیا۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت