جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ زائرین کی بس پر ہونیوالے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ زائرین کی بس پر حملہ کرنے والوں کا سراغ لگا کر ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، کراچی سے کوئٹہ اور پارا چنار سے گلگت بلتستان تک پورا ملک جل رہاہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کیلئے بھر پور اقدامات کرئے ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی سانحہ مستونگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر میں3 روزہ سوگ جاری ہے ۔اور جمعہ کے روز ملک بھر میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کوئٹہ کی مقامی تنظیموں سے ہم آہنگی کے بعدکیا جائے گا