جعفریہ پریس – گوجرانوالا میں اہل تشیع کی شہادت کے دلخراش واقعہ کے بعد جھنگ میں شرپسند عناصر کی طرف سے ادھیوال چوک میں لگے لبیک یاحسینؑ کے پینافلیکس کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ اس بورڈ پر لبیک یاحسینؑ کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ اور روضہ رسول (ص) کی تصاویر بھی لگی ہوئی تھیں۔ اس واقعہ کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے اور اہل تشیع کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوکر شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران کی رہنمائی میں شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور محرم الحرام میں جھنگ کے حالات کو مخدوش کرنے والے عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ انتظامیہ کی یقین دہانی مومنین پر امن طور پر منتشرہو گئے ۔