• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

جہاد اسلامی کے سابق سیکریٹری جنرل رمضان عبداللہ نہیں رہے

جہاد اسلامی کے سابق سیکریٹری جنرل رمضان عبداللہ نہیں رہے

اس ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح کا ایک طویل بیماری کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔ فوری طور پر اس سلسلے میں تفصیلات سامنے نہیں آئي ہیں۔ ڈاکٹر رمضان عبداللہ غزہ یونیورسٹی میں اقتصادیات کے پروفیسر اور فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے بانیوں میں سے ایک تھے جو سن انیس سو پچانوے سے اس تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔

جہاد اسلامی کے بانی اور لیڈر ڈاکٹر فتحی شقاقی کی شہادت کے بعد رمضان عبداللہ کو اس تنظیم کا سیکریٹری جنرل بنایا گيا تھا۔ فلسطینی کاز کی ہر ممکن حمایت اور صیہونی حکومت سے مقابلے میں ان کے مؤثر کردار کے سبب وہ ایف بی آئي کو مطلوب تھے۔ وہ سن انیس سو ترانوے سے سن انیس سو پچانوے تک جنوبی فلوریڈا کی یونیورسٹی میں مشرق وسطی کے مطالعات کے پروفیسر رہے تھے۔ ڈاکٹر رمضان عبداللہ عربی اور عبرانی زبان پر عبور رکھتے تھے۔