تازه خبریں

جہاں آج ہم اپنے روحانی باپ علامہ عارف حسین الحسینی کے فراق میں غمزدہ ہیں وہیں خداوند متعال کی عنایت پر شاکر ہیں کہ آج بھی ان کی روحانی سوچ علامہ سید ساجد علی نقوی کی شکل میں زندہ ہے ، سید ناصر عباس انقلابی

جعفریہ پریس – دفترقا ئد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے زیر اہتتام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26 ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا- تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس  سال بھی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم شعبہ خدمت زائرین کی جانب سے حرم بی بی فاطمہ معصومہ  (سلام اللہ علیہا)  دار التلاوہ میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26 ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جسمیں دفتر قائد قم کی مجلس نظارت ، مجلس عاملہ اور کابینہ کے اراکین سمیت علماء ، طلبا اور زائرین نے بھر پور شرکت کی-
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا، تلاوت کا شرف برادر قاری حسنین مہدی نے حاصل کیا اور مصائب اہل بیت بیان کئے اس موقع پر پاکستان سے آئے ذاکرین نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا- رپورٹ کے مطابق پروگرام  میں برادر رحیمی نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26 ویں برسی کےموقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا اوربرادرسید اقتدار نقوی نےشہید علامہ عارف حسین الحسینی کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا –
اس موقع پر برادر سید ناصر عبای نقوی انقلابی نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ قائد شہید ہمارے روحانی باپ تھے آج ہمیں اپنے روحانی باپ سے بچھڑے 26 برس ہوگئے ہیں جہاں ہم اپنے روحانی باپ کے فراق میں غمزدہ ہیں وہیں خداوند متعال کی عنایت پر شاکر ہیں کہ آج بھی ان کی روحانی سوچ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی شکل میں زندہ ہے – انہوں نے مزید کہا کہ جو حق تھا قائد شہید کی شناخت معرفت واطاعت کا وہ ہم ان کی زندگی میں ادا نہ کرسکے لیکن دشمن نے اس عظیم  انسان کو اچھی طرح پہچان لیا تھا جبھی جلد انہیں شہید کردیا گیا- آج اس عظیم انسان کی یاد میں پروگرامز ہورہے ہیں- آئیں مل کر تجدیدعہد کریں قائد شہید کی مقدس سوچ کی پاسداری کرتے ہوئے انکے حقیقی جانشین حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا بھرپور ساتھ دیں گے-
آخرمیں قم کی معروف شخصیت علامہ  سید سجاد حسین کاظمی نے شناخت و معرفت حسینی کے عنوان سے خصوصی خطاب کیا-