تازه خبریں

جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی کی سندھ آمد، ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے علاقوں کا دورہ

جعفریہ پریس- جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے تنظیم سازی و استحکام تنظیم کے لئے قائد محترم کی اجازت سے سندھ کی جانب رخت سفر باندھ لیا۔انکا کہنا ہے کہ سندھ کی سرزمین محبین قائد محترم سے بھری ہوئی ہے مومنین تنظیمی تربیت یافتہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے لہذا دورہ ء سندھ تنظیمی حوالے سے بہترین ثابت ہو گا۔ خواہر سیدہ سدرہ نقوی نے کہا ملت تشیع کٹھن دور سے گزر رہی ہے ایسے عالم میں قوم کو اتحاد و اتفاق کی زیادہ ضرورت ہے ہم دختران ملت تشیع کو جے ایس او طالبات پاکستان کے پلیٹ فارم پر جمع کر کے قائد محترم کے مضبوط بازو بنانا چاہتے ہیں اور وہ وقت دور نہیں انشا ء اللہ۔

سندھ پہچنے پرخواہر سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ قائد محبوب حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سفیر بن کرعاشقان قائد ملت جعفریہ کی سرزمین پہ آئی ہوں ۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 10 مارچ 2015ء بروز منگل، ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے علاقوں: نصرت بھٹو کالونی، میانوالی کالونی، ایرانی کیمپ اور قصبہ کالونی کے دورہ جات کئے اور وہاں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کرکے خطابات کئے، اپنے خطابات میں انھوں نے نمائندہ ولی فقیہ حضرت آیت اللہ علامہ  سید ساجد علی نقوی کی قیادت کے ساتھ منسلک رہنے کے فوائد اور ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ طالبات کو ایک ایسے پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، جس کی رہنمائی کرنے والی ایسی شخصیت ہو جو پاکستان کے حالات سے سب سے زیادہ آشنا اور سیاسی بصیرت رکھنے والی ہو۔ اس وقت علامہ ساجد نقوی ایک حقیقی مربی و رہنما کا کردار ادا کر رہے ہیں، لہذا ہمیں مرد مومن، مرد حق علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ متمسک رہتے ہوئے انکی قیادت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ مرکزی آرگنائزر نے ان علاقوں میں جے ایس او طالبات پاکستان کی یونٹ سازی کی، یونٹ آرگنائزر نامزد کیں اور طالبات کی تنظیم کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے رہنمائی کی۔ دورہ جات میں ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجیعہ زھرا علوی اور آرگنائزر ویسٹ ڈسٹرکٹ کراچی اسماء زھرا زیدی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔