جعفریہ پریس – فیصل آباد میں جاری جے ایس او کے مرکزی کنونشن میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی آمد کے موقع پرعلماء، جوانوں اور جعفریہ طلبہ نے اپ نے محبوب قائد کا بھرپور و شاندار استقبال کیا۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا نواں مرکزی کنونشن “تعمیر سیرت و ارتقاء پاکستان کنونشن” فیصل آباد میں جاری ہے۔ کنونشن میں ملک بھر سے جے ایس او پاکستان کے عہدیدار، کارکنان، سینئیرز، شیعہ علماء کونسل کے رہنما اورعلماء کی کثیر تعداد شریک ہے۔ کنونشن کے پہلے روز کی کارروائی میں تنظیم کے بانی اور سابق مرکزی صدر افتخار حسین نقوی نے خطاب کیا اور ڈویژنز نے کارکردگی رپورٹس پیش کی ہیں، جبکہ کل کنونشن کے آخری روز قائد ملت جعفریہ پاکستان علّامہ سید ساجد علی نقوی جوانان جے ایس او سے خصوصی خطاب کرینگے اور نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔