تازه خبریں

جے ایس او پاکستان راولپنڈی کے زیراہتمام ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد

جعفریہ پریس – آج 2 فروری بروز اتوار کو جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی اور انجمن غلامان ولی عصر کے تحت ایجوکیشنل کانفرنس کا اہتمام مسجد و امام بارگاہ گوالمنڈی راولپنڈی میں کیا گیا۔ جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر کاظم حسین کمیل نے طلباء کو تعلیمی مراحل میں پیش آنے والی مشکلات اور اس کے حل کے حوالے سے مفید مشورے دیئے اور طلباء کو آج کے دور میں تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ کانفرنس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عبداللہ رضا نے خصوصی شرکت کی اور طلباء کی اس مثبت کاوش کی حوصلہ افزائی کی۔ انجمن ولی عصر کے صدر نے بھی کانفرنس کے حاضرین سے خطاب کیا۔ بعد ازاں کانفرنس کے اختتام پر تعلیمی لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا جس میں دور حاضر کے تمام علوم کمپوٹر کورسسز سمیت پڑھائے جائے گئے۔۔