جعفریہ پریس- جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سرگودھا یونیورسٹی میں یوم حسینء کا انعقاد کیا گیا – جعفریہ پریس یونیورسٹی آف سرگودھا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جے ایس او پاکستان کی جانب سے یوم حسینء کا انعقاد کیا گیا جس کی وجہ سے انتظامیہ نے رکاوٹیں ڈالیں اور مقررہ جگہ پر پروگرام سے روک دیا لیکن جعفری جوانوں نے اسی جگہ کے ساتھ گراؤنڈ میں یوم حسین کا پروگرام کیا جس میں شیعہ علماء کونسل سرگودھا ڈویژن کے صدر مولانا غلام شبیر اعوان صاحب اور جے ایس او پاکستان کے سینئر نائب صدر برادر عبداللہ رضا نے خطاب کیا-