تازه خبریں

جے ایس او پاکستان کے سیکرٹری جنرل سبطین عباس کی صوبائی آفس لاہور میں رکن مجلس نظارت و صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ مظہر علوی سے ملاقات، تنظیمی اور ملکی مجموعی صورت حال پر گفتگو

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سبطین عباس نے صوبائی آفس لاہور میں جے ایس او کی مجلس نظارت کے رکن اور شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پنجاب کی تنظیمی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر نے فعالیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے جنرل سیکرٹری کو مفید تجاویز دیں ۔اس سے قبل سبطین عباس نے لاہور ڈویژن کے اجلاس میں شرکت کی اور ممبران سے بات کرتے ہوئے کہا کہا کہ آپ کے پاس وسائل کم ہیں لیکن آپ کے علاوہ کسی کو یہ فخر نہیں ہو سکتا کہ آپ کی سرپرستی نمائندہ ولی فقیہ کر رہے ہیں۔اور یہ فخر اور امتیاز صرف جے ایس او کو حاصل ہے۔
جنرل سیکرٹری صاحب نے کہا کہ زیادہ وسائل اور سہولتوں میں کام سب کر لیتے ہیں لیکن جو مزا اور رحانیت کم وسائل میں رہتے ہوئے کرنے میں ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اس بات پر بھی توجہ کرنی چاہیے کہ کچھ ادارے پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں اور مختلف بنک میں ملازمتوں کے حصول کے لیے جو فارم تیار کیا گیا ہے کہ اس میں فرقے کا الگ سے کالم کا اضافہ کیا گیا ہے۔ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داروں کو یہ کہتے ہین کہ اس فرقے والے کالم کو ختم کیاجائے کیوں کہ اس سے فرقہ واریت کو پذیرائی ملے گی جس سے امن اور اتحاد کی کوششوں کو دھچکا لگے گا