• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

جے ایس او کے جوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ہمیں ان جوانوں سے محبت ہیں۔آپ اپنی توجہات کو تعلیم پر مرکوز کریں علامہ عارف واحدی

جعفریہ پریس راولپنڈی( ) جے ایس او پاکستان کے مرکزی قائم مقام صدر عبداللہ رضا نے آج راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل جناب علامہ عارف واحدی صاحب سے ملاقات کی۔ملاقات میں مرکزی قائم مقام صدر عبداللہ رضا نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی کارکردگی پیش کی ۔ اس موقع پر علامہ عارف واحدی صاحب کا کہنا تھا کہ آپ طلباء قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔قوم و ملت کی نظریں آپ پر مرکوز ہیں اور آپ ہی ہماری ملت کا مستقبل ہیں۔
سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے مزید کہا کہ آپ اپنے آپ کو جس طرح تیار کریں گے قوم کا مستقبل بھی وہی ہو گا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنے توجہات کا مرکزی اپنی تعلیم کو دیں۔آپ کی تعلیم آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اور ہر یونیورسٹی ،ہر کالج اور ہر بورڈ میں جے ایس او کے نوجوانون کو اولین پوزیشنوں پر ہونا چاہیے۔
اس موقع پر وزیر گلگت بلتستان کے جناب دیدار علی شاہ صاحب بھی موجود تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ جے ایس او ایک الٰہی تنظیم ہے ۔یہ پاکستان میں وہ واحد طلباء تنظیم ہے کہ جو براہ راست نمائندہ ولی فقیہ کے زیر نگرانی کام کر رہی ہے۔ آپ لوگوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ کی سرپرستی نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی فرما رہے ہیں۔ آپ اس بات کا یقین رکھیں کہ جب تک آپ اس لڑی سے بندھے رہیں گے دنیا و آخرت میں عزت و کامیابی آپ کا مقدر رہے گی۔ ۔