جعفریہ پریس- شیعہ علماءکونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظرعباس تقوی نے کراچی میں جاری حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مورخہ2015-1-18 بروزاتوار سہ پہر3بجے نمائش چورنگی تا وزیراعلی ہاوئس اجتجاجی مارچ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کراچی میں بیس سے زائد شیعان پاکستان کو شہید کردیا گیا ہے مگر ریاستی و حکومتی اداروں نے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے جبکہ سندھ حکومت کی بے حسی اپنے عروج پر ہے۔ حالیہ دنوں میں شہید کئے جانے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔مگرحکومت اس حوالے سے بالکل لاتعلق ہے جبکہ وزیراعلٰی کا شاید کوئی وجود ہی نہیں۔ ہم نے انتہای مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنے وجود کے اظہارکے لئےاورریاستی و حکومتی بے حسی کے خلاف اجتجاجی مارچ کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن قطعی طورپرناکام اور میڈیا پر دکھائے جانے والے مقابلوں کے ڈرامے مکمل طور پر فلاپ ہوچکے ہیں جبکہ دھشت گردوں کا نیٹ ورک ریاست و حکومت دونوں سےزیادہ مضبوط ہے۔ علامہ ناظرعباس تقوی صاحب نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اپنےوجودکے اظہارکےخاطراس مارچ میں لازمی شرکت کریں تاہم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائیگا۔