جعفریہ پریس – سپریم کورٹ کے حلقہ این اے 89 پر ہونے والے متنازعہ فیصلے کومعطل کر نے پر ہم قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کو خصوصی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کی مدبرانہ قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار برادر عبداللہ رضا نے دفتر قائد میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی صاحب سے ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر علامہ عارف واحدی صاحب نے فرمایا کہ ملت کے تکفیری دشمن کو ہر میدان میں شکست میں قائد ملت جعفریہ کی دانشمندانہ قیادت میں حقوق تشیع کی علمبردار قومی پلیٹ فارم شیعہ علماء کونسل نے ہمیشہ تشیع کے حقوق کا بھرپور انداز میں دفاع کیا ہے۔ جب تکفیری گروہ کے سربراہ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تو ہم نے کہا کہ میدان کے فاتح ہم ہیں ۔اب کسی سازش کے تحت تکفیری کو اسمبلی میں پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے۔ اور ہم اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
ہم آج قوم کو خوشخبری اور مبارک باد دینا چاہتے ہیں کہ دوسری مرتبہ تکفیری گروہ کو رسوائی کا سامنا ہوا۔ ہم وحد ت کے سب سے بڑے داعی ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ امت کو تقسیم کرنا امت کے اندر اختلافات ڈالنا ، فرقہ واریت کو ہوا دیا،دہشت گردوں کی سرپرستی کرنا، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا اس تکفیری گروہ کے عناصر ہیں۔ہم اس ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
ملاقات میں جے ایس او کے سینئر نائب صدر عبداللہ رضا نے پاکستان کے تمام جعفری جوانوں کی طرف سے مبارک بادی کا پیغام مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی صاحب کو پہنچایا۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت