• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

حکومتی اداروں کو شدت پسندوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے اگر دیر کی تو ملک کی سا لمیت خطرے میں پڑ جائے گی،علامہ عارف حسین واحدی

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے دہشت گردی کی حالیہ لہر اور کراچی ،پشاور میں شدت پسندوں کی جانب سے کئے جانے والے بم دھماکوں اوران کی جانب سے واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،حکومتی اداروں کوان شدت پسندوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے اگر دیر کی تو ملک کی سا لمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات جن میں شہری اور قانون نافذکرنے والے روز بروز نشانہ بن رہے ہیں اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک سے حکومتی رٹ ختم ہو رہی ہے اورمذاکرات کی آڑ میں دہشت گرد مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں، عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو رہا ہے۔ اس لئے موجودہ حکمرانوں کو وطن عزیز کی بقا کیلئے دہشت گردو ں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم امن کی خواہاں ہے اس وقت سیاسی و عسکری قیادت و حکمرانوں کو دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے متحد ہوکر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔اور دہشگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا ہوگا۔