جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے مزدورں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں فرمایا ہے کہ ہر سال یوم مزدور منانے کے باوجود دنیا بھر میں مزدوروں کا استحصال جاری ہے۔ مزدور طبقے کے ساتھ ظلم وزیادتی اور ان کے حقوق غصب کرنے کا گھناؤنا کھیل اب بھی کھیلا جا رہا ہے ۔ مختلف ممالک میں مزدوروں پر کالے قانون مسلط ہیں‘ سرکاری ملازمین کی برطرفی میں بھی یک طرفہ اور امتیازی قوانین پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔اسی طرح مختلف کارخانوں میں حکومتی اعلانات کے باوجود مزدوروں کی تنخواہ میں معقول اضافہ نہیں کیا جاتا ۔ گویا ظلم و ناانصافی کی چکی میں ابھی تک مزدور طبقہ پس رہا ہے۔
قائد ملت جعفریہ نے فرمایا کہ ایک سازش کے تحت عوام کو مذہب سے دور کرنے اور سیکولرازم کا رجحان اختیار کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ درحقیقت یہ کوششیں عدل و انصاف اور معاشرے کے نچلے طبقات کے حقوق پامال کرنے کی سازش ہیں۔حالانکہ عدل وانصاف کی فراہمی اور حقوق کا تحفظ صرف مذہب کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ مذہب کے علاوہ دنیا کے ہر منشور اور نظام میں مزدوروں کو دھوکہ دیا جاتا ہے اور لالی پاپ دے کر چپ کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مذاہب عالم میں سے اسلام وہ واحد مذہب ہے جس کی خالص اور اصل تعلیمات کی روشنی میں قوانین بنا کر اور ایک سسٹم تشکیل دے کر باقاعدہ عمل درآمد کراکے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ صرف نعرے لگانے اور چھٹی منانے سے نہیں بلکہ اسلام کے عطاکردہ سسٹم پر عمل درآمد سے ہی استحصالی نظام ختم کیا جاسکتا ہے۔
حضرت آیت اللہ علامہ ساجد نقوی نے مزدوروں طبقات، مزدورتنظیموں، ٹریڈیونینز اور مزدوروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے تمام طبقوں پر زور دیا کہ وہ اسلام کے عادلانہ نظام اور استحصال سے پاک تعلیمات پر عمل کو اپنی جدوجہد کا محور قرار دیں اور دنیا بھر میں مزدور اور معاشرے کے دوسرے مظلوم طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات