جعفریہ پریس- ماہ محرم الحرام کی عظمت کو کم کرنے کے لیے ایک سازش کے تحت محرم الحرام کو واقعہ کربلا اور امام حسین کے علاوہ کسی اور سے بھی منسوب کیا جا رہا ہے جس میں حکومتی مشینری بھی ملوث ہے جس کی مثال اس محرم میں ملک کے ایک صوبے میں یکم محرم کو تعطیل کرکے ظاہر کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزا علی نے مرکزی امامیہ جامع مسجد دنیور میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکتب جعفریہ کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ آج بھی ہماری ہدایت کے لیے امام پردہ غیب میں موجود ہیں اور ہماری رہبری کے لئے رہبر معظم موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم اپنے اندر معرفت پیدا کرنے کا مہینہ ہے کربلا اور امام حسین کی معرفت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایک سوچھی سمھجی سازش کے تحت محرم الحرام کے مجالس کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے، انہوں نے گوجرانوالہ میں ہونے والے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عزاداروں کو تحفظ فراہم کرے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت