قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کفر کے جن فتوؤں کو بند کر نے کی اب بات کرتے ہیں اگر یہ پہلے ہی قانون کے مطابق روک لئے جاتے تو ملک میں خود کش بمبار بنانے کی فیکٹریاں نہ بنتی۔اگر حکومت نے بیلنس پالیسی کے تحت کی جانے والی اہل تشیع کے گرفتار رہنماؤں کو رہا نہ کیا توپھر ہم عدالت جائیں گے ۔عزادرای امام حسین ؑ کے لئے کسی بھی پرمٹ کی ضرورت نہیں ۔جمہوری حکومت ہو یا ڈکٹیٹرکی حکومت عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد سلیمان فارسی شیر گڑھ میں قصبہ کی تاریخ کے بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا شیر گڑھ آمد پر تاریخی استقبال کیا گیا ۔مولانا سید اقبال حسین ،مولانا مسرور حسین شیرازی ،مولانا جان محمد ،ذوالفقار علی جاوید ،اور شوکت علی ڈھڈی سمیت ہزاروں افراد نے اس استقبالیہ جلوس میں شرکت کی ۔