• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

حکومت روالپنڈی سانحے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے ، عزاداری پر پابندی لگانے کی بجائے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر توجہ دے ۔ سبطین عباس

جعفریہ پریس –  جعفریہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری سبطین عباس نے کہا ہے کہ اتحاد اور وحدت پہلے بھی ضروری تھی اور آج بھی اس سے کہیں اس کی زیادہ ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ عزاداری پر پابندی لگانے کی بجائے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر توجہ دے ملک میں امن وامان کویقینی بنائے ان کا کہنا تھا کہ ہم عزادری میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو داشت نہیں کریں گےان خیالات کا اظہار وہ لاہور میں میڈیا کے نمائندگان کے ساتھ  بات چیت کرتے ہوئےکر رہے تھے انہوں نے مزید کہا قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک میں اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جے ایس او شیعہ طلبہ کی جماعت ہے جو ملک میں تعلیم کے علاوہ دینی امور سرانجام دیکر ملک کو سنوارنے میں مصروف عمل ہے ہم ملک میں ملک کی بقا کو کسی قیمت میں داؤ پر لگانے والوں کو برداشت نہیں کرسکتے اور ملک کی سلامتی کے لیئے ہر مشکل بھی برداشت کریں گے انہوں نے کہا کے ملک پاکستان میں فرقہ وارانہ خون خرابہ کرانے کی سازش ہوری ہے جس کو ہم ہر قیمت میں ناکام بنادیں گے کیونکہ ہمارے قائد نے ہمیں امن کا درس دیا ہے محبت اور بھائ چارے کا درس دیا ہے اور ہمارے قائد نے بھی اتحاد و وحدت کا ثبوت ملک میں بارہا دیا ہے لیکن نام نہاد لوگوں نے اس فضا کو خراب کرنے کی ناکام کوشش جاری رکھی ہے جو انشاء اللہ اپنے ہر منصوبے میں ناکام ہوں گے اور ہمارا یہ پیارا وطن شاد و آباد رہے گا انہوں نے مزید کہا کے حکومت کوچاہئے کہ وہ راولپنڈی سانحہ کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کرے اور اس سلسلہ میں کمیشن کو بنایا جائے جس میں اچھی شہرت کے افراد کو شامل کیا جائے اس موقع پر مولانا منظور عابدی بھی موجود تھےدریں اثناء جے ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سبطین عباس نے قبل ازیں شیعہ علماٗ کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر علوی کے ساتھ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی جہاں پر ایس یو سی پنجاب کے رہنما علامہ مظہر علوی نے ملکی حالات پر کھل کر بات کی پریس کانفرنس میں پرینٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی