حکومت کے اس ناعاقبت اندیشی اور بے حسی کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہینگے۔
( اسلامی تحریک بلتستان)سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر علامہ سید محمد عباس رضوی اور بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے سکردو روڈ کی ٹینڈرکی منسوخی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارباب اقتدار اور صوبائی حکومت سکردو روڈ کی تعمیر میں مخلص نہیں ہے۔ چار اضلاع پر مشتمل یہ وسیع و عریض علاقہ جو بہت بڑی آبادی رکھتا ہے ساتھ ملک کی اہم ترین سرحدی علاقہ و دفاعی نقطہ نظر سے اہمیت کاحامل ہے۔اس بنیادی شاہراہ کی تعمیر اس علاقے کی عوام کے ساتھ خود ملک کے لیے بھی نہایت اہم ہے لیکن وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت دونوں اس اہم تعمیری منصوبے میں خود ملک کے قوی مفاد اور اس خطے کے عوام کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔جو کہ انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہے۔عوام کو طفل تسلیوں سے بار بار دھوکہ دیا جاتا رہا مختلف اعلانات اور نقاب کشائی کے ذریعے لیکن اب عوام پر حقیقت آشکار ہوچکے ہیں۔ کہ اب حکومت اپنی نیت اور غلطی کو نہیں چھپا سکتی۔ہم سکردو روڈ کی ٹینڈر کی منسوخی پر حکومت کی کارکردگیوں کی مذمت کرتے ہیں۔اور ہر سطح پرروڈ کی تعمیر کی حق میں اور اس منفی اقدام کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے۔ اس سلسلے میں ہر سطح کے پروگرامز کے بارے میں مشاورت جاری ہیں۔ عوام بیدار ہیں انشاء اللہ علما،اکابرین قوم، طلبا، صحافی برادری سمیت دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے صلاح و مشورے کے بعد مناسب اور موثر اقدام کیا جائے گا۔