تازه خبریں

حکومت معروف ذاکراہلبیت ملک ناصرعباس شہید کے قاتلوں کوفی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے،علامہ سید مجاہد عباس گردیزی

جعفریہ پریس – شہید ملک ناصر عباس کے بہیمانہ قتل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملتان کی طرف سے امام بارگاہ زینبیہ محلی حسین آباد سوتری وٹ ملتان میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا- پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدرعلامہ سید مجاہد عباس گردیزی، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوھدری فداحسین گھلوی، ایس-یو-سی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بشارت قریشی، ایس-یو-سی پنجاب کےصوبائی رہنماء مہر قیصرعباس دادوآنہ، ایس-یو-سی کے ضلعی سیکرٹری جنرل علی قاسم نقوی، تحصیل صدرعلامہ سید کاشف طہور نقوی، علامہ سید عون محمد نقوی، محمد رضا بلوچ، محمد باقر، محمد عمران، ناصر عباس، سید معصوم امن گیلانی، جے-ایس-او کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل ذیشان حیدر شریک ہوئے-
پریس کانفرنس میں معروف ذاکراہلبیت ملک ناصر عباس کی شہادت پر گہرے رنج والم کا اظہار کیا گیااس موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ حکومت معروف ذاکراہلبیت ملک ناصرعباس شہید کے قاتلوں کوفی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے  تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ملک ناصر عباس کے بہیمانہ قتل کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں اور ایک عدالتی کمیشن بنایا جائے، حکومت محب وطن اور بے گناہ پاکستانیوں کے قتل عام کر روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے، دہشت گردوں کے پشت پناہ رانا ثناءاللہ کو فی الفور برطرف کیا جائے- علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی پاکستان کو بچائیں گے۔ ہم پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قربانیوں سے حسینیت کا راستہ نہیں روکا جا سکتا،قربانیاں مشن حسینیت کو تقویت پہنچاتی ہیں-