شیعہ علما ء کو نسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ و زیر اعظم نواز شریف کی ا وپن ہارٹ سرجری کے کامیاب آپریشن کے بعد جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے ا ہل خانہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ انشااللہ وزیر اعظم پاکستان جلد صحت یاب ہو کر امور حکومت سنبھالیں گے اور آپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طور پر سر انجام دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔علامہ عارف حسین واحدی کاکہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والا بجٹ عوام دوست بجٹ ہو نا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقداما ت کرئے جس کے ثمرات سے عوام براہ راست مستفید ہو سکے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مہنگائی کے جن کو بوتل سے باہر نہ نکلنے دے اور مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے اپنی تما م سرکاری مشینری استعمال کرے ،اور حکومت کی جانب سے عوام کی مالی مشکلا ت کے پیش نظر عوام کو ریلیف بہم پہنچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات