جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں دیگر علماء کے ہمراء ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین کی جانب سے شہداء کی میتوں کے ہمراء کوئٹہ میں جاری دھرنے کی بھر پور حمایت کا اعلان ک ساتھ مرکز کے پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر قائد ملت جعفریہ پاکستان و سربراہ شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر ایس یو سی ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں کل نماز جمعہ کے بعد گلگت بلتستان کے تمام ضلعی صدر مقامات پر احتجاجی مظاہرے کریگی اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں یہ مظاہرے پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان کے طول و عرض میں دھرنوں کی شکل میں تبدیل ہو جائیں گے اور مطالبات کی منظوری تک ختم نہیں ہونگے۔ اس موقع پر انکے ہمراء شیخ منیر منوری، شیخ غلاب شاکری اور شیخ الف خان و دیگر علماء و عہدیداران بھی شامل تھے۔