جعفریہ پریس – پاکستان اس وقت لہو لہو ہے ۔ طالبان اپنی مرضی کی کاروائی کر رہے ہیں۔ اور حکومت خاموش تماشائی بنے دیکھ رہی ہے۔آئے روز حکومتی ارکان بیان دے دیتے ہیں کہ پاکستان کا امن تباہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کسی کے ہاتھ بلیک میل نہیں ہوں گے۔لیکن کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پوری حکومت ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کی ،سانحہ گوجرانوالہ کے ذمہ داران کو کون سزا دے گا۔
ان خیالات کا اظہار جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر عبد الله رضا نے اپنے ایک بیان میں کیا – انہوں نے مزید کہا کہ حکیم اللہ محسود کو شہید کہنے والوں سے پوچھا جائے کہ سانحہ گوجرانوالہ کو کیا نام دیں گے اور یہاں جو ناحق خون بہا ہے یہ کس کے ذمے ہو گا۔ کیا اس کے ذمہ داران کو سزا ہو گی یا چیف جسٹس آف پاکستان پہلے کی طرح اس سانحہ کے ذمہ داران کو بھی باعزت بری کر دیں گے۔
عبد الله رضا نے کہا کہ اس سانحہ سے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ ہمیں اپنی حفاظت خود کرنا ہو گی اور کسی بھی جگہ سیکیورٹی اداروں پراعتبار نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس او کے نوجوان اپنے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں اور کسی قسم کی مشکوک حرکت کا فوراً نوٹس لیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے فوراً نمٹا جا سکے۔ جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ گوجرانوالہ کے ذمہ داران کو فوری طور پر بے نقاب کر کے ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی