راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خضدار میں سکول بس پر دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت
راولپنڈی : بچوں کی سکول بس کو نشانہ بنانا ظالمانہ نہ اقدام ہے ،
راولپنڈی : دہشتگردوں کا فوری طور پر سراغ لگا کر گرفتار کیا جائے ،
راولپنڈی: شہریوںکو دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت مزید اقدامات اٹھائے ،
راولپنڈی :خضدار میںشہید بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ،
راولپنڈی : خضدار دہشتگردحملے کے زخمیوں کو معیاری طبی امداد فراہم کی جائے ،
راولپنڈی :خضدار سکول بس حملے میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں