تازه خبریں

دفترقائد ملت جعفریہ شعبہ زائرین کی کوشش سے پاکستانی زائرین عراق میں داخل

شلمچہ بارڈر عراق(جعفریہ پریس ) دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ زائرین کی کوشش اور مسئول شعبہ زائرین سید ناصر انقلابی کا مسلسل عراقی و ایرانی حکام سے رابطوں کے بعد بارڈر پر موجود پاکستانی زائرین کا بڑا قافلہ اربعین حسینیؑ کے لئے شلمچہ بارڈر سے عراق میں داخل ہوگیا اس سلسلے میں مزید کوششیں جاری ہیں تاکہ مزید پاکستانی زائرین بارڈر سے زیارت امام حسینؑ کے لئے داخل ہوسکیں واضح رہے کہ عراقی حکام نے بارڈر سے پاکستانی زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے