دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی مجلس عاملہ کا اجلاس چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے اراکین کی بھرپور شرکت سے مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوا
Www.jafariapress.com
(قم المقدسہ) مورخہ 12 جنوری 20177 دفتر قائد ملت جعفریہ کی مجلس عاملہ کا اھم اجلاس نماز ظہرین کے بعد مدرسہ حجتیہ کے شہیدین گول میز کانفرنس حال میں زیر صدارت نمائندہ قائد ملت جعفریہ برائے قم المقدسہ، حجت الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی منعقد ھوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز مولانا سید جنت حسین جعفری صاحب نے تلاوت کلام الھی سے کیا اور مسئول دفتر حجت الاسلام والمسلمین سید مسرت اقبال زیدی صاحب نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اجلاس کی کاروائی اور ایجنڈا پر روشنی ڈالی. ایجنڈے کے مطابق مسئول دفتری امور جناب لیاقت علی سیال نے دفتر کی سہ ماھی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور شرکاء کو دفتر کی فعالیت سے آگاہ کیا جسے عاملہ اراکین نے سراہا. بعد از آں اراکین مجلس عاملہ نے مجلس عاملہ کو فعال اور مؤثر بنانے کیلئے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں، اجلاس کے آخر پر نمائندہ قائد حجت الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی صاحب نے اراکین کا اجلاس میں بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مجلس عاملہ کے اھداف بیان کرتے ہوئے مجلس عاملہ کو فعال و مؤثر بنانے کیلئے قیمتی اور اھم نکات بیان کئے اور ہر ایجنڈے کے اختتام پر اراکین کے سوالات کے جوابات دیئے. اجلاس کی ابتدا میں امام خمینی (رح) اور رھبر معظم کے با وفا ساتھی آیت اللہ ھاشمی رفسنجانی، شہید ضیاء الدین رضوی، شہید نوید حسین، شعبہ زائرین کے معاون جناب سید ناصر عباس انقلابی کے سسر اور ملت جعفریہ کے شھداء و مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی. اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج) کیساتھ ہوا اور اراکین کو ظہرانہ پیش کیا گیا.