• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

دہشتگردی اورفرقہ واریت کے ناسورکو ختم کرنے کیلئے ہمیں متحد ہوکر پیغمبر اکرمؐ کی تعلیمات و سیرت طیبہ کوآگے بڑھانا ہوگاعارف حسین واحدی

جعفریہ پریس  – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اور ہم دعوت دے رہے ہیں کہ 12 ربیع الاول کے میلا د مبارک اور جلوسوں میں بھرپور جوش و خروش اور جذبہ ایمانی کے ساتھ شریک ہوں۔ تمام امت ان جلوسوں میں شریک ہو کر دنیا میں یہ پیغام دیں کہ ہم پاکستان کے شیعہ سنی بھائی پاکستان میں متحد ہیں اوراپنے وطن عزیز میں آپس میں دست و گریبان کی کوئی سامراجی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ تمام مسلمانوں کو ربیع الاول کے جلوس میں شرکت کر کے تکفیری عناصر کو ایک پیغام دینا ہوگا کہ تم اس ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانے کی جتنی بھی کوشش کرو ہم شیعہ سنی ملکر کسی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وطن عزیز میں نفرتیں اور قدورتیں ایجاد نہیں ہونے دینگے بلکہ محبتوں کی فزاؤں کو آگے بڑھاتے جائیں گے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ محور کائنات ختمی مرتبت سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی میلاد مبارک کے موقع پر پوری امت مسلمہ میں جشن کا سماں ہے اور حق بھی یہی ہے چونکہ پیغمبر اکرم ؐ امت مسلمہ میں اتحاد و حدت کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ اتحاد امت کیلئے ہمیں دامن مصطفیؐ سے متمسک ہو کر آپس میں محبتیں ،الفتیں اور بھائی چارے کی فزا کو آگے بڑھانا ہوگا اور یہی وہ مقدس ہستی ہے جن کی تعلیمات و کردار کو سامنے رکھتے ہوئے ہم وطن عزیز میں ہر مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ دہشتگردی اور فرقہ واریت کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے ہمیں متحد ہو کر پیغمبر اکرمؐ کی تعلیمات و سیرت طیبہ کو آگے بڑھانا ہوگا۔