تازه خبریں

دہشت گرد اس دور کے یزیدی ہیں/امام حسین(ع) ہمارے سرور و سردار ہیں

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے عراق،یمن، لبنان اور شام میں خودکش حملہ آوروں اور دہشت گردوں کو اس  دور کے یزیدی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین(ع) ہمارے سرور و سردار ہیں۔
اردوغان نے کہا کہ مقدس اور مذہبی مقامات پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور خودکش حملہ آوروں کا شیعہ  اور سنی سے کوئي تعلق نہیں ہے ان دہشت گردوں کا اسلام سے بھی کوئي واسطہ نہیں ہے۔
ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ عراق، یمن، لبنان اور شام میں بےگناہ افراد کو خود کش حملوں میں نشانہ بناتے ہیں وہ اس دور کے یزیدی ہیں اور مظلوم امام حسین (ع) ہمارے سرور و سردار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے مولا حضرت امام حسین علیہ السلام  شیعہ تھے نہ سنی  بلکہ وہ مسلمان تھے کیونکہ حضرت امام حسین (ع) کے دور میں شیعہ اور سنی کی بحث ہی نہیں تھی۔