جعفریہ پریس – آج ملک بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا یوم چہلم نہایت عقییدت واحترام سے منایا جا رہا ہے – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جعفریہ پریس کے نمائندے سے گفتو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی سمیت ملک بھرمیں چہلم امام حسین علیہ السلام کے تمام تر جلوس اپنے روایتی روٹس سے ہی برآمد کئے جارہے رہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ ساجد علی نقوی علماء کرام اور عوام کی بھاری تعداد کے ساتھ امام بارگاہ کرنل مقبول پنچ گئے اورجلوس کی قیادت کر رہے ہیں – اس وقت دشمنان عزاداری کی تمام تر سازشوں اور حکومتی دباو کے باوجود راولپنڈی کا مرکزی جلوس کرنل مقبول کی امام بارگاہ سے برآمد ہوچکا ہے۔ جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ عزادار شریک ہیں، جبکہ مزید عزاداروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ علاوہ ازیں جلوس کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے روٹ پر درجنوں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، فوج، رینجرز اور پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔