جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر کی طرح سانحہ لاہور ،راولپنڈی ،کراچی ،رحیم یار خان اور بہاولنگر(چشتیاں )میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور خود کش دھماکوں کے خلاف جامع مسجد الحسین اچھرہ سے بعداز نماز جمعہ ایک ریلی نکالی گئی جس سے شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہو چکے ہیں ہر طرف خوف و ہراس کا عالم تاری ہے ذاکر ناصر عباس ملتانی کی شہادت دہشت گردوں کی کاروائی ہے ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے مزیدعلوی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک شدید بحرانوں میں گھرا ہوا ہے سزائے موت کے قانون کو معطل کرنے کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے اور بلند ہوئے ہیں لاہور ،راولپنڈی ،رحیم یار خان ،کراچی،کوئی شہر بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے علامہ حسن رضا قمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخر کب تک ہم لاشیں اٹھاتے رہیں گے حکومت دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے راولپنڈی میں مرکزی جلوس چہلم حضرت امام حسین ؑ اپنے روائیتی اور پرانے روٹ پر باوقار طریقہ سے نکالا جائے گا عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں ہے