جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکمت عملی سے راولپنڈی پولیس نے شہداء کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کو مبینہ طور پر رکوانے اور ڈنڈا بردار کارکنوں کا جلوس نکال کر چہلم کے جلوس کی جانب پیش قدمی کرنے اور رینجرز اور پولیس پر فائرنگ و پتھرائو کرکے انھیں زخمی کرنے و املاک کو نقصان پہنچانے پر فرقہ واریت رہنمائوں مولانا عبدالرحمن سلطانی ،مفتی تنویر عالم سمیت مدرسہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے مہتمم مولانا اشر ف علی، بیٹے امان اللہ، بھائی مولانا شاکر اللہ، مولانا مسعود الرحمان عثمانی جھنگ کے مولانا معاویہ اعظم،مولونا اظہار الحق فاروقی سمیت گیارہ علما اورمظاہرین کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ7ataسمیت اقدام قتل، اعانت جرم ، مذہبی منافرت پھیلانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات 109/188 ،295/341 ، 149/427 ،186/148 ، 324/353 کے تحت مقدمہ درج کرکے جلوس میں رینجرز اور پولیس پر فائرنگ ، پتھراو کرنے میں ملوث تیرہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
جبکہ دو ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جن کیخلاف الگ الگ مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ ادھر ایس ایچ او پیرودھائی انسپکٹر راجا رشید نے ایکسپریس کے رابطہ پر بتایاکہ علماء کرام پر لوگوں کا اکسانے اور اعانت کا بھی الزام ہے انھوں نے بتایاکہ مقدمہ کی تفتیش کے دوران ویڈیو فوٹیج سے مدد لیکر دیگر ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں۔
- پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان