ڈیرہ اسماعیل خان ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے “فکر صادقین”سمینارز میں شرکت کی اور کہا کہ ماہ ربیع الاول وہ ماہ مکرم ہے جس میں کائنات کی عظیم ہستیوں جناب رسول صادق ﷺ اور جناب امام صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے جناب رسول صادق ﷺ اور امام صادق ؑ کی تعلیمات محبت اور اخوت کا درس دیتی ہیں ہیں آدمیوں کو انسانیت سے روشناس کرواتی ہیں ، پاکستان میں بڑھتی ہوئی نفرتوں کو فکر صادقین کے ذریعے محبت امن ، شانتی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ، مرکزی آرگنائزر نے قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان کی محنتیں کاوشیں درحقیقت انسانیت کے ئے وقف تھیں انکی ولادت کے روز یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ مرکزی آرگنائزر نے صوبائی آرگنائزرپنجاب خواہر ندا زہرا نقوی کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں ،حاجی موڑا ، سید علیاں،جاڑا ، رضا آباد ، مہر آباد ، کوٹلی امام حسینؑ ، مدرسۃ النجف ، مدرسہ فاطمۃ اللبنات جاڑا کے دورہ جات کئے۔ یونٹ سازی کی اور خواہر رخسانہ بشیر کو تحصیل پہاڑ پور کی آرگنائزر نامزد کیا۔دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مرکزی اور صوبائی آرگنائزر نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر صاحب اور علامہ غلام حسن جاڑا صاحب سے سے ملاقات کی اور انکو جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی کارکردگی بتائی جس پر بزرگان نے جے ایس او طالبات پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تنظیمی حوالے سے مختلف امور پر مرکزی آرگنائزر کی رہنمائی کی۔