• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

رمضان المبارک میں بدترین لوشیڈنگ پر تشویش، حکومت ماہ صیام میں زیرو آورز فارمولا پر عمل کرے،عارف واحدی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کاشدید گرمی کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ہونیوالے جانی نقصان پر اظہار افسوس اور رمضان المبارک میں بدترین و ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مطالبہ کیا کہ حکومت ماہ مقدس میں ملک بھر میں زیروآورزلوڈشیڈنگ کے فارمولے کا اعلان کرے۔
اس تشویش اور افسوس کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفو د سے ملاقاتوں کے دوران کیا، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چاہیں انہوں نے کہاکہ ملک کے جہاں بے شمارمسائل ہیں ان میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کے بعد لوڈشیڈنگ کا ہے جس نے ایک طرف عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے تو دوسری طرف اسی وجہ سے معیشت بھی زبوں حالی کا شکار ہے ۔
انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیاگیا تھا کہ ماہ صیام میں سحر و افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی مگرافسوس یہ وعدہ بھی صرف اعلانات تک ہی محدود رہ گیا اور عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دیتا، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماہ مبارک میں پورے ملک کیلئے زیروآورزلوڈشیڈنگ پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ دوسری جانب انہوں نے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر سے ہونیوالے جانی نقصان پر بھی دلی افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔