تازه خبریں

رواں سال ہونے والےانتخابات میں آئی ٹی پی کے پلیٹ فارم سے سیاسی کردارادا کرینگے، بہت جلد قائد محترم کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائیگا ،علامہ شیخ مرزاعلی

 جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال ہونے والے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ملت جعفریہ آئی ٹی پی کے پلیٹ فارم سے اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی قومی جماعت نے گلگت بلتستان میں بھرپور سیاسی حکمت عملی سے کامیابیاں حاصل کی ہیں، انشاءاللہ آئی ٹی پی کے قومی پلیٹ فارم سے اس مرتبہ بھی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اقدار کی سیاست کو فروغ دیکر بھرپور انداز میں اپنا موثر سیاسی کردار ادا کیا جائیگا۔ شیعہ علماء کونسل گلگت کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ اس حوالے سے عملی کام کے آغاز کے لئے قائد محترم کی ہدایات کی روشنی میں علماء کرام اورعمائدین علاقہ سے مشاورت کے بعد بہت جلد صوبائی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائیگا ۔