تازه خبریں

رہبر معظم کی حکیمانہ رہنمائی میںایرانی عوام نے عالمی استکباری سازش کو اتحاد سے ناکام بنادیا

رہبر معظم کی حکیمانہ رہنمائی میںایرانی عوام نے عالمی استکباری سازش کو اتحاد سے ناکام بنادیا، قائد ملت جعفریہ پاکسان علامہ ساجد نقوی
ظالم استعمار دنیا میں اپنے مذموم مقاصد کی خاطر مسلسل سازشیں روا رکھے ہوئے ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
 راولپنڈی /اسلام آباد 07 اکتوبر 2022ء(جعفریہ پریس پاکستان  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیںواضح ہوگیا کہ عالمی ظالم استعمار دنیا میں امن و استحکام نہیں چاہتا بلکہ اپنے مذموم مقاصد کےلئے جنگیں مسلط اور سازشیں کراکے انسانیت کی تباہی کاگھناﺅناکھیل انجام دے رہاہے، عالمی استکبار انقلاب اسلامی کےخلاف روز اوّل سے سازشوں میں مصروف ہے مگر رہبر معظم کی دور اندیشی اور ایرانی عوام کا اتحاد انقلاب کی مضبوطی کی دلیل ہے ، عالمی استکبار صرف اپنے مذمو م مقاصد کی تکمیل کےلئے مختلف حقوق کا منہ زبانی راگ الاپتاہے مگر صیہونیت و ہندوتوا اور انتہاءپسندی کا درپردہ پشت پناہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے برادر اسلامی ہمسائیہ ملک کی حالیہ صورتحال، رہبر انقلاب اسلامی آیت ا للہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے واضح و دوٹوک اعلان اور عالمی استکبار کی عیا ں ہونیوالی سازش پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ انقلاب اسلامی ایران کے خلاف عالمی استکبار روز اول سے مسلسل سازشوں میں مصروف ہے، سامراجی قوتیں اسلامی انقلاب کے خاتمے کی ایک عرصہ سے ناکام سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور حالیہ ناکام شورش بھی ا ±سی سازش کا شاخسانہ اور تسلسل ہے جو ہمیشہ کی طرح اب بھی بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ رہبر معظم نے اس سازش کاحکیمانہ رہنمائی، دور اندیشی اور بہترین حکمت عملی سے نہ صرف پردہ چاک کیا ہے بلکہ بخیے ادھیڑکر اس سازش کو آشکار کردیاہے اس کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کے خلاف اس سازش کوجس پامردی اور جرات سے ایرانی عوام نے ناکام بنایا ہے وہ بھی لائق تحسین ہے اور ایرانی عوام کا اتحاد انقلاب کی مضبوطی کی واضح ترین دلیل ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پابندیوں اور عالمی سازشوں کےمشکل ترین وقت میں رہبرمعظم کی حکیمانہ رہنمائی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسی قسم کی سازشوں کے جال پاکستان میں بھی ب ±نے جاتے رہے، پراکسی وار اورلٹریچرکی ترسیل کے الزامات لگائے جاتے رہے، مالی سرپرستی کاڈھنڈوراپیٹاجاتارہا، گڑے مردے اکھاڑاوربیہودہ لٹریچرنکال کرانتشاراورافتراق پیداکیاجاتارہاجس کوہم نے مضبوط حکمت عملی سے ناکام بنایااوراتحاووحدت کی فضاکوپروان چڑھایا۔