تازه خبریں

رہبر معظم کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس سید الشہداء کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت العظمی  امام خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
مجلس عزا میں تینوں قوا کے سربراہان، عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ خطیب اور مداح اہلبیت علیھم السلام نےمجلس عزا میں سید الشہداء کے قیام کے فلسفہ پر روشنی ڈالی اور مصائب پیش کئے۔
مجالس عزا کا یہ سلسلہ بروز جمعہ 11 محرم الحرام مطابق 24 آبان تک جاری رہےگا۔