تازه خبریں

حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے

 زائرین مقامات مقدسہ عراق کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

 زائرین مقامات مقدسہ عراق کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
زائرین کیلئے تعداد بھی مخصوص نہ کی جائے بلکہ جتنے بھی زائرین جانا چاہیں انہیں موقع فراہم کیا جائے
اسلام آباد /راولپنڈی  یکم اگست2023ء  (     جعفریہ پریس پاکستان          )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے کہاہے کہ ایران ، عراق ،شام جانے والے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ، زیارات کو کمرشل نہ بنایا جائے ، منیجمنٹ پالیسی بہتر کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اکثر غریب اور نادار لوگ زیارتی اخراجات کم ہونے کے سبب ایرن ، عراق زیارات کیلئے بائی روڈ جاتے ہیں ۔سابقہ دور میں تیار کردہ منیجمنٹ پالیسی پر تبصر کرتے ہوئے ترجمان قائد ملت جعفریہ کا مزید کہنا تھاکہ زائرین کیلئے تعداد بھی مخصوص نہ کی جائے بلکہ جتنے بھی زائرین جانا چاہیں انہیں موقع فراہم کیا جائے کہ وہ آسانی کے ساتھ جا سکیں،ای ویز ا سسٹم رائج کیا جائے ،رجسٹریشن ، فیس وصولی ، ہوٹلنگ ، علاج معالجے سمیت بہت سے امور نادار زائرین پر ایسا بوجھ ہیں جس کے متحمل نہیں ہوسکتے ،علاوہ ازیں عراق میں زیارت کیلئے ہوائی سفری کی شرط بھی ختم کی جائے اس لئے کہ زائرین کی اکثریت کیلئے اسے پورا کرنا ممکن نہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ عراق جانے والے زائرین کی تعداد کو محدود نہ کیاجائے ،زائرین کے علاج ، وفات کی صورت میں تدفین ، پاسپورٹ یا زائرکی گمشدگی کے حوالے سے خصوصی تعاون کیا جائے ،40سال سے کم عمر افراد کو بھی ویزے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ بہت سی فیملی کو مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔انہوں نے مزید کہاکہ عراقی شرکت (کمپنی )کے مندوب کے طے شدہ رقم کے علاوہ واپسی پر بارڈر پر ایگزٹ کیلئے مزید رقم کے تقاضے سے روکا جائے اور زائرین کا ایگزٹ باآسان بنایا جائے او ر پاکستانی بسوں کو عراق انٹری کی اجازت دی جائے ۔