کوئٹہ کے بعدتفتان میں زائرین کو روکناشہری حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،علامہ عارف واحدی
زائرین کو زبردستی پاکستان ہاؤس میں رکھ کر5ہزار زائرین سے چارجزکے نام پر 100 روپے کے حساب سے پانچ لاکھ وصول کئے گئے۔
صدر ،وزیر اعظم ،وزیر داخلہ اور دیگر ذمہ داران اگر زائرین کو سفری سہولیات فراہم نہیں کرسکتے تو ان کیلئے مسائل تو پید ا نہ کریں،مرکزی سیکرٹری جنرل
علامہ عارف حسین واحدی مر کزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل نہ کہا کہ پہلے تو کوئٹہ میں سیکورٹی کے نام پربلاجواز ہزاروں زائرین کو ایک ہفتہ تک روکے رکھا جو ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی پریس کانفرنسزو ریلیوں اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعدزائرین کوئٹہ سے روانہ ہوئے لیکن تفتان بارڈر پہنچنے پرزائرین کوبلاجواز پاکستان ہاوس میں زبردستی روکے رکھنا شہری حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے تفتان 8 گھنٹے کا سفر ہے لیکن زیادتی یہ ہے کہ کانوائے میں20 گھنٹے سے زائد لگائے جاتے ہیں، زائرین کوئٹہ سے گذشتہ رات تین بجے کے قریب تفتان بارڈرپہنچے جہاں زائرین کو زبردستی پاکستان ہاؤس میں بٹھایا گیا اور ہر قافلے سے چھ سے دس ہزار روپے جو تقریباً فی زائر 100 روپے کے حساب سے پانچ لاکھ کے قریب بنتے ہیں چارجز وصول کئے گئے۔ رقم لینے کے باوجود پاکستان ہاوس میں زائرین کیلئے نہ تو سونے کی جگہ ہے اور نہ ہی بیٹھنے کی علاوہ ازیں پاکستان ہاوس میں تمام بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ایسا لگتا ہے کہ زائرین کو ایک خصوصی جیل میں بند کر دیا گیاہو۔ پاکستان ہاؤس کے گیٹ بند ہیں،زائرین کے باہر جانے پر حتیٰ کہ ایف آئی اے کے دفتر تک بھی جانے کی پابندی ہے ۔علامہ عارف واحدی نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ اپنے ہی ملک میں بیمارمسافر زائرین علاج معالجہ کے لئے مجبور ہیں کہ وہ علاج کیلئے بھی باہر نہیں جاسکتے۔بچے خواتین مرد سب تکلیف دہ عمل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تفتان بارڈر پر ایف سی کے ایک صوبیدار رینک افسر کی اجارہ داری ہے جس کا رویہ نہایت ظالمانہ ہے۔تفتان بارڈر پر زائرین انتہائی کسمپرسی کے عالم میں بے یارومددگار پڑے ہیں اور ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل سفر کے بعد سفری تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ تفتان بارڈر پر ایف سی اہل کاروں کا یہ غیر انسانی سلوک ناقابل برداشت ہے۔ اس کے ازالے کے لئے فوری اور مناسب اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ صدر ،وزیر اعظم ،وزیر داخلہ اور دیگر ذمہ داران اگر زائرین کوسفری سہولیات فراہم نہیں کرسکتے تو ان کیلئے مسائل تو نہ پیدا کریں ہمارا مطالبہ ہے کہ زائرین کی آمدو رفت سے متعلقہ تمام مسائل کو فوی اورمستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ۔اور تفتان بارڈر پر زائرین کے ساتھ ایف سی اہلکاروں کے ناراوا سلوک کا نوٹس لیکر ازالہ کر
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات