جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک مرتبہ پھر زائرین کی بس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے اور 20 سے زائد بیگناہ و مظلوم زائرین کی شہادتوں پر شدید رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ واقعے سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ حکمران عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے میں کتنی سنجیدہ ہے اور عملی طور پر عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ملک کے اندر ریاست نام کی کوئی چیز عملی طور پر نظر نہیں آتی اور دہشت گرد آزادی سے جب اور جہاں چاہیں بیگناہ اور معصوم عوام کو اپنی تنگ نظری اور جہالت کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے کانوں میں جوئی تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے سانحہ مستونگ کیخلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے گلگت بلتستان بھر میں تین روزہ سوگ جبکہ جمعہ کو پرامن علامتی احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا ہے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت