• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

زائرین کے حوالے سے بننے والی ممکنہ پالیسی پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اعلامیہ جاری

زائرین کے حوالے سے بننے والی ممکنہ پالیسی پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اعلامیہ جاری

مقامات مقدسہ (ایران، عراق ،شام )کی زیارات بالخصوص عاشورہ اور اربعین کے موقع پر لاکھوں زائرین سفر اختیار کرتے ہیں۔ زائرین میں سے زیادہ تر کم استطاعت کے حامل عوام تفتان (بائی روڈ ) کا راستہ اختیارکرتے ہیں۔
حکومت پاکستان مقامات مقدسہ کے سفر زیارات کو حج ،عمرہ کوٹہ کی طرز پر اجراءکرنے کیلئے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام متعدد میٹنگز ہوچکی ہیں۔ جس میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کی جانب سے یہ واضح موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام مذہبی عقیدت اورسستا ہونے کے سبب سفر زیارات اختیار کرتے ہیں لہذاحالیہ مجوزہ پالیسی میں چند حدوو قیود ناقابل قبول ہیں۔

مزید براں
آئین پاکستان کے تحت شہریوں کو حاصل مذہبی و شہری آزادیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان غیرضروری حدود قیود کی پابندیاں عائد کرنے کی بجائے سفری راستوں کو محفوظ اور بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تفتان بارڈر پر قیام اور امیگریشن کی بہترین سہولتوں کی دستیابی کو ہر ممکن بنائے۔

منجانب: دفتر شیعہ علماءکونسل پاکستان
3جولائی 2020ء