جعفریہ پریس – آج رونما ہونیوالا سانحہ مستونگ اور ملک بھر میں دھشتگردی کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بروز جمعہ المبارک کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک جنگل سے بھی بد تر ہوچکا ہے جس میں اعلیٰ عہدیداروں سمیت عام شہری کو بھی تحفظ حاصل نہیں ۔ انہوں نے ملک کے تحفظ اور استحکام کیلئے تمام شیعیان حیدر کرار اور اہلسنت بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ جمعہ کے روز ہونیوالے احتجاجات میں بھر پور شرکت کر یں ۔