جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جناب سے سانحہ مستونگ پر حتمی پالیسی کا اعلان کل پورے پاکستان میں پریس کانفرنس کے زریعہ کیا جائے گا – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری دہشت گردی، شیعہ ٹارگٹ کلنگ اورسانحہ مستونگ پر پریس کانفرنس کے زریعہ کل شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اسلام آباد میں ، علامہ مظہر عبّاس علوی لاہور میں ، علامہ محمد توقیر رمضان خیبر پختونخوا میں ، علامہ ناظر عبّاس تقوی اورعلامہ جعفر سبحانی کراچی میں ، علامہ شیخ مرزا علی گلگت میں اورعلامہ عبّاس رضوی بلتستان میں اہم اورحتمی پالیسی کا اعلان کریں گے- رپورٹ کے مطابق اس سے قبل شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ملک بھرکے تمام بزرگ علما اور شخصیات سے مشاورتی رابطہ کیا- علامہ عارف حسین واحدی کی طرف سے کئے گئے رابطے میں حضرت آیت اللہ علامہ سید ریاض حسین نجفی، حضرت آیت اللہ علامہ شیخ محسن نجفی، محترم سید وزارت حسین نقوی ایڈوکیٹ، حجت الاسلام علامہ سید تقی شاہ نقوی، حجت الاسلام علامہ شیخ شبیرحسن میثمی ،حجت الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، حجت الاسلام علامہ مظہر عبّاس علوی ،حجت الاسلام علامہ باقر نجفی ،حجت الاسلام علامہ ناظرعبّاس تقوی، حجت الاسلام علامہ محمد رمضان توقیر، اورحجت الاسلام علامہ جعفر سبحانی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں- ملک بھرکی تمام بزرگ شخصیات اور علماء کرام سے مشاورت کے بعد شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملک میں جاری دہشت گردی، شیعہ ٹارگٹ کلنگ اورسانحہ مستونگ پر کل پریس کانفرنس کے زریعہ اہم اور حتمی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا-پوری قوم اس پالیسی کی روشنی میں ملک گیر پر امن احتجاج کرے گی-