جعفریہ پریس – دفتر قائد ملت حعفریہ قم کےشعبہ خدمت زائرین کے مسئول برادر سید ناصر عباس نقوی انقلابی نےسانحہ مستونگ پر شدید غم وغصہ کا اظہا ر کرتے ہوئےکہا ہے کہ سانحہ مستونگ پر دل خون کے آنسوں رو رہا ہے آج ایک بار پھر یزیدیوں نے کار یزیدی انجام دیا اور حسینی سیدالشہدا کی سیرت کو اپناتے ہوئے درجه شہادت تک پہنچے – انہوں نے مزید کہا کہ نائرین امام حسین کے کاروان پر حملہ ان نام نہاد مسلمانوں کی اسلام دشمنی کا واضح ثبوت اور کھلی درندگی ہے ۔ شعبہ خدمت زائرین کے مسئول برادر سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے کہا کہ تاریخ کے اوراق اس طرح کے سانحات سے سیاہ ہیں اور بنی عباس کے دور سے لے کر آج تک ظلم و یربریت کے باوجود زائرین نے قربانیاں دے کر زیارتیں کی ہیں یہ بم دھماکے اور خودکش حملے زائرین کے عزم میں رکاوٹ نہیں بن سکتے- انہوں نے متاثرین سے اظہا ر ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ قائد محترم کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے حرم مطہر حضرت معصومہ میں تین روزہ مجلس عزا کا انعقاد کیا جائے گا –