جعفریہ پریس۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کا سانحہ مسجد اثناعشری حیات آباد پشاورمیں 20 سے زائد شہادتوں اور60 سے زائد زخمیوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان،قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ کے بعد سانحہ نے قوم کے دل دہلادئے ہیں، سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سانحہ مسجد اثناعشری حیات آباد نے حکومتی اقدامات کی قلعی کھول دی ہے،دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں،آپریشن ضرب عضب کوپورے ملک میں پھیلایا جائے، قانون نافذ کرنے والے ذمہ دارادارے کہاں ہیں؟، عوام کے جان ومال کاتحفظ ریاست کی زمہ داری ہے،سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا بھی سانحہ مسجد اثناعشری حیات آباد پشاورپراظہار افسوس۔
جعفریہ پریس کو موصولہ پریس ریلیزکے مطابق پشاورکے علاقے حیات آباد کی مسجد اثناعشری میں نمازجمعہ کے دوران ہونے والے سانحے کی قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کے سانحہ نے قوم کے دل دہلا دئے ہیں لیکن یہ قوم ،اسلام وانسان دشمن دہشت گردوں کے آگے قطعی نہیں جھکے گی۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور، سانحہ چٹیاں ہٹیاں، سانحہ شکارپورامام بارگاہ کربلاے معلیٰ اوراب پشاورمسجد میں دوران نماز دہشت گردی کی مذموم کاروائی کی گئی، ہم سوال اٹھاتے ہیں بتایا جائے کہ امن وامان کے ذمہ دارکہاں ہیں؟، عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے مگر سیکورٹی انتظامات کوکیوں بہترنہیں بنایا گیا۔ اگرسانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف ٹھوس وموثر کاروائی کی جاتی تو آج یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اورآپریشن ضرب عضب کے دائرے کوپورے ملک میں پھیلایا جائے اوردہشت گردوں،ان کے سہولت کاروں اورسرپرستوں کو بے نقاب کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس موقع پرشہداء کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کے علاج و معالجے کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے جائیں۔
دوسری جانب شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی سانحہ پرتین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد درندے انسانیت کے دشمن ہیں جن کا مذہب تودورکی بات انسانیت سے بھی واسطہ نہیں ہے۔علامہ عارف حسین واحدی نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،حکمران مذمتی بیانات کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں،اس موقع پرانہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات