جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے مختلف انٹرویوز میں کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجدعلی نقوی کے حکم کے مطابق ہم عزاداری حضرت سید الشہداء (علیہ السلام) سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ ہم ہر آنے والی رکاوٹ کو توڑ دینگے لیکن تشیع کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ۔ عزاداری سید الشہداء ہمارا بنیادی حق ہے پاکستان کے آئین نے ہمیں اس بات کی اجازت دی ہے اور ہم اس ملک کے آزاد شہری ہیں اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور تحفظ بھی کریں گے ۔
سب نے دیکھ لیا ہے کہ تکفیری ٹولے کے بیانات کی وجہ سے ملک کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوتی جارہی ہے لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تکفیری ٹولے کو فورا رکا جائے اور ان کو میڈیا پر آنے کی مکمل طور پر پابندی لگائی جائے ۔ اس ٹولے کو میڈیا پر لانے کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ اور سازش ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ جی آئی ٹی کی رپورٹ کو منظر عام پار لایا جائے اور حقائق منظر عام پر لاکر اس فسادات کا خاتمہ کریں تا کہ سب کو معلوم ہوجائے کہ کس نے یہ فساد شروع کیا ۔ ہم نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور ماضی سے لیکر آج تک ہم نے اپنے عزیزوں کی لاشوں کو تو اٹھایا مگر پاکستانی سالمیت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا مگر موجودہ سازش ریاست کی سرپرستی میں ہو رہی ہے اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دکھیلا جا رہا ہے ۔
اس سازش کو بھی ناکام کرنے اور عزاداری سید الشہدا(علیہ السلام) کے تحفظ کیلئے انشاء اللہ سندھ بھر میں اتوار کے دن کفن پوش ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اور اسی طرح کراچی میں ایم ائے جناح روڈ پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام کفن پوش ماتمی جلوس نکالا جائے گا جس میں تمام تنظیمیں شرکت کریں گی ۔
مومنین سے گزارش ہے کہ ، بچے ، خواتین ، مرد ، بھوڑے ، جوان سب اس جلوسوں میں شریک ہوکر اپنی قومی طاقت اور قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لبیک یا حسین (علیہ السلام) اور ہیہات منا الذلہ کا عملی ثبوت پیش کریں ۔ ان شاء اللہ یہ احتجاج ایک اعلان ہوگا کہ ہم پاکستان کو شام ، بحرین اور افغانستان نہیں بننے دیں گے ، اور ان شاء اللہ عوام کی اس بیداری اور پر جوش تعاون سے تکفیری ٹولہ جس طرح عراق ، شام ، افغانستان میں ناکام ہوا پاکستان میں بھی پہلے کی طرح ان کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔